پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کے راستے پر ڈالنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
مریم اورنگزیب— فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کے راستے پر ڈالنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو اپنی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے عوام دوست اور ریلیف پر مبنی بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ہے، تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ انکم ٹیکس میں ریلیف سے دوہرا ریلیف دیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے صحافی واک آؤٹ کر گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی اور عوامی ضروریات اور عالمی ذمہ داریوں میں توازن کا بجٹ ہے، ایک سال میں آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی معجزہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت کا پہیہ چلانے کی سمت اور پلان موجود ہے، عالمی مالیاتی ادارے بھی حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام دوست بجٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔