WE News:
2025-07-29@04:40:38 GMT

پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ اور  رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں بھی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے  اپنی بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر مون سون بارشیں شمالی اور مشرقی پنجاب میں ہوں گی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی۔ حکام نے امکان ظاہر کیا کہ پنجاب میں راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے رواں سال معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات

بریفنگ میں مزید بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے تاہم اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی مشرقی پنجاب میں بارش 50 فیصد زیادہ ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی خیبر پختونخوا میں کم جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔ اسی طرح چترال اور گلیشیر والے علاقوں میں بارش کم ہونے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے تاہم  اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہو گی۔ بلوچستان میں کم بارش ہوگی اور درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔ مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مون سون 2025 مون سون پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مون سون پاکستان خیبر پختونخوا میں ملی میٹر بارش زیادہ بارشیں زیادہ بارش بھی زیادہ معمول سے میں بھی ہوں گی تھا کہ

پڑھیں:

پنجاب: بارشوں کا ایک اور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

---فائل فوٹو  

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 31 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

نئے اسپیل کے تحت نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دریائے سندھ: تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور
  • پٹرول بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروائیں، ایک لاکھ روپے انعام پائیں
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • 28 جولائی سے بارشیں، پی ڈی ایم اے نے 5 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا
  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
  • پنجاب: بارشوں کا ایک اور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
  • جب بارشیں بے رحم ہو جاتی ہیں