اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد مزید بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز
اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔
ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے اتحاد ایئرویز ابوظہبی سے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان کے اقتصادی مرکز کے لیے ہفتہ وار نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد 28 ہو جائے گی۔
مزید پڑھیے: رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
بیان میں کہا گیا کہ نئی پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکا کے لیے بھی بآسانی سفر کر سکیں۔
اتحاد ایئرویز کی جانب سے اس توسیع کے بعد پاکستان کے لیے مجموعی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ اعلان ان حالیہ اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت پشاور کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کی اطلاع دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یوم آزادی پر اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے اڑان بھرے گی
پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز 29 ستمبر سے متوقع ہے جس سے پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان فضائی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتحاد ایئرویز پاکستان سے ابوظہبی پروازیں دبئی کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتحاد ایئرویز پاکستان سے ابوظہبی پروازیں کراچی پروازوں کی تعداد اتحاد ایئرویز پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026ء تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔