data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو دو مرتبہ ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

عدالت نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے لہٰذا ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنےکاحکم دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان نے دوبارہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت درخواست پر مناسب حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو سے متعلق 6 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر محکمہ پراسیکیوشن کے سرکاری وکیل کو حتمی دلائل کیلیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ایک وقت میں 6 مقدمات پر دلائل دینا ممکن نہیں، اس لیے درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے 2 درخواستوں پر دلائل کیلیے13 جون، مزید 2 کی 17 جون اور بقیہ 2 پر 20 جون کی تاریخ مقرر کردی۔

متعلقہ مضامین

  • (بار بار ناکامی)عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست مسترد
  • پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد
  • ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے موقعے ضائع کر دیئے
  • بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد
  • عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ‎
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ ،پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ