ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان پاکستانی سفارتی وفد کے حالیہ دورہ امریکہ کے تناظر میں جاری کیا۔ ٹیمی بروس کے مطابق، پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی انڈر سیکرٹری ایلیس ہوکر سے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، دو طرفہ تعلقات اور جنگ بندی کی حمایت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی حکومت نے اس ملاقات میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کو فلسطین کی صورتحال سے متعلق سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ صحافیوں نے ان سے سابق گورنر مائیک ہکبی کے اس متنازع بیان پر وضاحت مانگی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس موقع پر ٹیمی بروس نے تلخ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اس عمارت سے صرف پندرہ منٹ کی واک پر ہیں، آپ خود ان سے جا کر پوچھ لیں۔ جب ایک اور صحافی نے فلسطین کے حوالے سے سوال دہرایا تو ٹیمی بروس برہم ہوگئیں اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بس اب بہت ہو گیا، اس معاملے پر مزید سوالات نہ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹیمی بروس
پڑھیں:
امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے (Huawei) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی سپر کمپیوٹنگ ڈیوائسز Atlas 950 اور Atlas 960 SuperPoDs متعارف کرائے گی، جن میں ہزاروں ہواوے چپس شامل ہوں گی تاکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے کمپیوٹنگ پاور میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔
ہواوے کے نائب چیئرمین ایرک ژو نے کہا کہ یہ پروڈکٹس بالترتیب 2026 اور 2027 کی چوتھی سہ ماہی میں لانچ کی جائیں گی۔ ان ڈیوائسز کو ’صنعت میں نمایاں کارکردگی‘ کے حامل قرار دیا گیا ہے جن میں زیادہ نیورل پروسیسنگ یونٹس (NPUs)، میموری کی گنجائش اور تیز رفتار انٹرکنیکٹ بینڈوڈتھ شامل ہوگی۔
مزید پڑھیں: ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرےگا، وزیراعظم کو بریفنگ
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے چینی کمپنیوں کو جدید اے آئی چپس کی برآمدات پر پابندیاں سخت کر دی ہیں اور اطلاعات کے مطابق بیجنگ نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینویڈیا کے بعض پروسیسرز کے آرڈرز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بیجنگ امتیازی اقدامات کی مخالفت کرتا ہے اور عالمی سپلائی چین کے استحکام کے لیے تعاون کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Huawei امریکی پابندیاں چائنا چین ہواوے