مشکل کام آسان ہوگیا:روبوٹ آپ کی گاڑی پارک کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کی مشہور آٹو کمپنی ہیونڈائی نے پارکنگ کا ایسا زبردست حل نکالا ہے جو مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے ۔ جی ہاں، اب گاڑی کو انسان نہیں، خود روبوٹس پارک کریں گے!
ہیونڈائی نے ایسی چپٹی اور لوہے کی پلیٹیں متعارف کروا دی ہیں جو زمین پر بچھی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی گاڑی پلیٹ پر آتی ہے، یہ خود بخود گاڑی کے نیچے آتی ہے، پورے کی پوری گاڑی کو پہیوں سمیت اٹھاتی ہے اور مخصوص پارکنگ جگہ تک آرام سے پہنچا دیتی ہے۔
ان پلیٹوں میں LiDAR، کیمرے اور QR کوڈ اسکینر لگے ہوئے ہیں۔ یعنی جیسے ہی کوئی گاڑی آتی ہے، یہ فوراً پہچان لیتے ہیں کہ کون سی گاڑی ہے اور اسے کہاں لے کر جانا ہے۔ اس کی رفتار بھی کمال ہے یعنی 1.
ہر پلیٹ 2.2 ٹن وزن اٹھا سکتی ہے، مطلب SUV گاڑیاں بھی ان کے لیے معمولی بات ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک ساتھ 50 روبوٹ پلیٹیں کام کر سکتی ہیں۔
یہ سسٹم جنوبی کوریا کے سیونگسو دفتر اور سنگاپور انوویشن سینٹر میں کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ پارکنگ کی جگہ کم ہو یا جلدی ہو، یہ روبوٹس سب کچھ خود سنبھالتے ہیں۔
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف وقت بچاتی ہے بلکہ غلط پارکنگ اور جگہ کے ضیاع جیسے مسائل کا بھی مکمل خاتمہ کر دیتی ہے۔ بس گاڑی لے کر آئیں اور باقی کام روبوٹس پر چھوڑ دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔