چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینرنگ، ممبر فنانس، ڈائریکٹر جنرل ریکوری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سمیت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ ممبر فنانس نے اجلاس کو سی ڈی اے کی فنانشل پوزیشن کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی فنانشل پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریکوری کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر سی ڈی اے کے بقایا جات کی بروقت وصولی کیلئے نہ صرف ایک جامع پلان آف ایکشن ترتیب دیں بلکہ اس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جن لوگوں کے ذمہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کے واجبات بقایا ہیں ان کو فوری طور پر اپنے بقایاجات سی ڈی اے کو جمع کروانے کے لیے کہا جائے بصورت دیگر سی ڈی اے کے نادہندگان کی پراپرٹیز پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انکی پراپرٹیز کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کردی جائیں۔اجلاس کو سیکٹر ای بارہ کے ترقیاتی کاموں میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر ای بارہ کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ اور سیکٹر سی پندرہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر ای بارہ اور سی پندرہ کی اراضی سے ناجائز تجاوزات کو جلد از جلد واگزار کروایا جائے۔ اسی طرح چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر سی سولہ کے حواے سے بھی تمام اراضی کو کلیئر کرنے کے لئے زمین کے ایوارڈ کے عمل کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ان سیکٹرز میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ تمام ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو ممکن بنا کر الاٹیز کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل فوڈ اسٹریٹ اور بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ پر تعمیراتی کاموں کے جلد از جلد آغاز اور ان کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے دونوں فوڈ اسٹریٹس کو اعلی معیار کے حوالے سے اور پبلک کی تمام تفریحی اور دیگر سہولیات مدنظر رکھتے ہوئے جلد فعال بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون سمیت تمام قبرستانوں کی دیکھ بھال بشمول سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ہارٹیکچر کی بہتری سمیت مستقل بنیادوں پر جدید لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ تمام قبرستانوں کے اطراف بانڈری وال کی تعمیر ومرمت اور پینٹ کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام قبرستانوں کی مناسب صفائی اور درختوں کی دیکھ بھال کیلئے مستقل بنیادوں پر انوائرمنٹ کے عملے کی تعیناتی کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تدفین کیلئے بسوں کی فراہمی سمیت شہریوں تدفین سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے شہریوں کیلئے 24/7 ہیلپ لائن بنائی جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے قبرستانوں کی سیکورٹی اور دیکھ بھال کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی بڑھتی ھوئی ابادی کے پیش نظر ماسٹر پلان کے مطابق نئے قبرستان کیلئے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ تبدیل کر دی گئی تنخواہ دار کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا، عطا تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ وصولی کیلئے کی ہدایت کی ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے سی ڈی اے کی اسلام آباد
پڑھیں:
تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے تمام ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم—آئی بی اے سکھر کے تحت ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے تمام ٹاپ پوزیشن ہولڈرز نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ ٹیسٹ میں تاخیر نہ کی جاتی اور انٹرمیڈیٹ/ اے لیول کے امتحانات کے بعد ہی ٹیسٹ لے لیا جاتا۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقی میرٹ برقرار رکھنے کے لیے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا سلسلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر جاری رہنا چاہیے کیونکہ اوپن میرٹ میں سفارش کے امکانات ہوتے ہیں، پوزیشن ہولڈر طلبہ کی اکثریت نے ایم ڈی کیٹ میں نمایاں نمبرز کوچنگ کے بغیر حاصل کیے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 180 میں سے 175 نمبر حاصل کرنے والے محمود خان ولد عدالت خان کا آبائی تعلق ضلع سوات سے ہے اور وہ ضلع غربی میں رہائش پزیر ہیں۔
انہوں نے پہلے ڈی جے سائنس کالج میں داخلہ لیا اور پھر پرائیویٹ امیدوار کے طور 87.4 فیصد کے ساتھ انٹر کیا۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔
محمود خان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کی آن لائن تیاری کی اور کسی کوچنگ سینٹر نہیں گیا، سارا دن پڑھتا تھا، میرے ایک بھائی ڈاکٹر بن چکے ہیں جب کہ دوسرے بھائی کے ایم ڈی سی میں زیرِ تعلیم ہیں۔
انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
کورنگی کراچی کے فضیل اشرف خان ولد نوید اشرف خان 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے بینک ہاؤس گلشن کیمپس سے اے لیول کیا اور ریاضیات سمیت چاروں پرچوں میں اے اسٹار لیا جب کہ او لیول میں بھی میرے 8 اے اسٹار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میرا این ای ڈی کے شعبۂ مکینکل میں داخلہ ہوا تھا اور میں وہاں جا بھی رہا تھا تاہم اب میں ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کروں گا۔
174 نمبر لانے والے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری نے کہا کہ میں اپنی کامیابی کا کریڈیٹ آغا خان بورڈ کو دیتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے آغا خان بورڈ سے میٹرک کیا جہاں سے میری بنیاد مضبوط ہوئی، پھر میں نے لاڑکانہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کیا، میں روزانہ 10 گھنٹے پڑھتا تھا، والد مختیار کار ہیں۔
انہوں نے بھی ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہنے والے کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق نے بتایا کہ سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر سے اے لیول کیا اور تینوں مظامین میں میں اسٹار لیا، جب کہ ریاضی میں اے لیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ والد سرکاری افسر ہیں تاہم مجھے شروع سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا، ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا پروگرام ہے۔
173 نمبر لانے والی کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین نے بتایا کہ انہوں نے فیڈرل بورڈ کے تحت آرمی پبلک اسکول سے انٹرمیڈیٹ کیا، والدہ آرمی میڈیکل آفیسر ہیں جب کہ خالہ بھی ڈاکٹر ہیں اور والد سافٹ ویئر انجینئر ہیں لیکن مجھے والدہ کی وجہ سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنا ہے جب کہ نیورلوجی میں اسپیشلائزیشن کرنی ہے۔