اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دیا۔ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر میں تقریباً 29 فیصد زائد رہی ہیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں پاکستان نے 34 اعشاریہ 89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق صرف مئی کی ورکرز ترسیلات زر 3 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل سے 16 فیصد زائد ہیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق صرف سعودی عرب سے مئی میں ریکارڈ 91 اعشاریہ 39 کروڑ ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں سعودی عرب سے 8 اعشاریہ 52 ارب ڈالرز، عرب امارات سے 7 اعشاریہ11 ارب ڈالرز، برطانیہ سے 5 اعشاریہ 36 ارب ڈالر، امریکا سے 3 اعشاریہ 43 ارب ڈالر جبکہ یورپی یونین سے 4 اعشاریہ1 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق ڈالرز پاکستان پاکستان بھیجے ارب ڈالرز ایس بی پی ارب ڈالر

پڑھیں:

شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ