رواں ہفتے تیسری بار اسرائیلی فوج کو غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اپنے باشندوں کی لاشیں مل گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے یائر یعقوب سمیت ایک اور مغوی کی لاش برآمد کرلی۔

تاہم دوسرے مغوی کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا۔

نیتن یاہو کے بقول دوسرا مغوی بھی 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کے دوران نیر اوز (Nir Oz) نامی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے کی لاش برآمد ہوئی تھیں جنھیں زخمی حالت میں یرغمال بنایا گیا تھا اور دو ماہ بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

امریکی جوڑے کی لاشیں ملنے کے دو روز بعد ہی غزہ سے ہی اسرائیلی فوج کو تھائی شہری کی لاش ملی تھی جسے حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں یرغمال بنایا تھا۔

اس طرح 7 روز میں 5 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ اس وقت بھی غزہ میں موجود 56 یرغمالیوں میں سے 33 کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور 20 کے زندہ ہونے کی امید ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی لاشیں

پڑھیں:

رحیم یار خان، پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، اقلیتی برادری کے 3 مغوی بازیاب

رحیم یار خان:

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان  کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے 3 مغویوں کو 24 گھنٹے کے اندر بازیاب کروا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے نواز آباد کی حدود سے اغوا ہونے والے اقلیتی برادری کے تینوں مغوی 24 گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کروا لیے، جنہیں کچے کے مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ رات اسلحے کی نوک پر تینوں افراد کو اغوا کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مغوی افراد کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بھونگ رحیم یار خان میں درج تھا اور رحیم یار خان پولیس نے  ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں تینوں مغوی بازیاب کروا لیے گئے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی۔

 ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کچہ کریمینلز کی سرکوبی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کے لیے پُرامید
  • ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی
  • گیھلپور ؛ کشمور پولیس اور رینجرز کاکامیاب آپریشن، 3 مغوی بازیاب
  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، امداد کے منتظر 42 افراد سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • غزہ بحران: امدادی کشتی پر اسرائیلی قبضہ، بھوک اور بمباری سے 198 مزید ہلاکتیں
  • رحیم یار خان، پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، اقلیتی برادری کے 3 مغوی بازیاب
  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
  • غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک