جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کیخلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اے ای اے نے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
یہ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی، جسے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے بند کمرہ اجلاس میں منظور کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 3 نے مخالفت کی، جب کہ 11 اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری طاقت بننے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، صدر ٹرمپ
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق درکار تعاون میں کمی کرتے ہوئے ضروری معلومات فراہم نہیں کررہا، یہ پہلا موقع ہے کہ گزشتہ 20 سال میں ایران کو اس نوعیت کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق شفاف معلومات فراہم کرے، ایران نے اس قرارداد کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے ساتھ امریکا کے جاری جوہری مذاکرات پر اثرانداز ہو سکتی ہے اور عالمی سطح پر ایران پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران جوہری پروگرام جوہری عدم پھیلاؤ رکنی بورڈ آف گورنرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران جوہری پروگرام جوہری عدم پھیلاؤ رکنی بورڈ آف گورنرز انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
پڑھیں:
ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای...
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔