صبا قمر نے عید کس منفرد انداز میں گزاری؟ پوسٹ نے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
عید کے موقع پر جب تمام شوبز شخصیات اپنی دیدہ زیب تصاویر سے سوشل میڈیا کی زینت بڑھا رہی تھیں، معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک منفرد راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے عید کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی، جس پر مداحوں کے تجسس نے انہیں وجہ بتانے پر مجبور کردیا۔
صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ اس بار انہوں نے جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرے پیارو! میں جانتی ہوں آپ میری عید کی تصاویر کے منتظر تھے، لیکن اس بار کوئی خاص جھلک تھی ہی نہیں۔‘‘
اداکارہ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی۔ ’’میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے سچا، سادہ اور روح کو سکون دینے والا آرام چنا‘‘۔
انہوں نے اپنی عید کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ تین دن بالوں میں تیل لگا کر، مزیدار کھانے کھا کر اور خاموش دعائیں مانگتے ہوئے گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو رک کر سانس لینے اور اپنے آپ کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
صبا قمر نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی روٹین میں واپس آ جائیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے سمجھتے ہیں اور میری کمی کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
انضمام الحق اور سرفراز نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
کراچی:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔
نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر منعقدہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر الحق نے کہا کہ ان کے دور میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 50 لاکھ روپے انعامی رقم نہیں ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی بہت بڑی تعداد میں ٹیپ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں، ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں کی عوامی مقبولیت بھی قابل فخر ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ابتدائی دور میں سڑکوں پر بہت ٹیپ بال کرکٹ کھیلی اور آج اس مقام پر پہنچے۔
سرفراز احمد نے مداحوں کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے ملک بھر میں کثیر انعامی رقم کے ٹیپ بال مقابلوں کے انعقاد پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔