Daily Ausaf:
2026-06-03@06:40:17 GMT

افغان امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کا عید کا پیغام

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

’’ہم یہ دن ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب اللہ تعالیٰ کے فضل، امارت اسلامیہ کی کوششوں، شہدا ء و معذورین کی قربانیوں اور امت مسلمہ کی دعائوں کے نتیجے میں ہمیں شرعی نظام اور مکمل امن حاصل ہے، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔محترم بھائیو!یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، شرعی نظام کی ترقی اور کامیابی کے لیے مزید کوشش کریں، اپنے اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں، ہر ذمہ دار شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھے، غفلت نہ کرے، اپنا کام بروقت انجام دے، ایک دوسرے سے تعاون کرے، بلاوجہ مداخلت نہ کرے، اور پہلے اپنے اوپر پھر دوسروں پر شریعت کو نافذ کرے۔ علما ء ہمارے معاشرے کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا:ترجمہ:جب اللہ نے ان سے عہد لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم ضرور اسے لوگوں کے سامنے بیان کرو گے اور اسے چھپائو گے نہیں، لیکن انہوں نے اسے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے معمولی قیمت لی، تو بہت ہی برا ہے جو وہ خریدتے ہیں۔(سورۃ ال عمران)تفسیر:اہل کتاب کے علما سے اللہ نے عہد لیا تھا کہ وہ کتاب اللہ میں موجود احکام و بشارتوں کو لوگوں کو واضح کریں گے، نہ چھپائیں گے، نہ معنی بدلیں گے، مگر انہوں نے چند دنیوی مفادات کے عوض وہ تمام احکام چھپا دیے، الفاظ و معانی میں تحریف کی۔یہ آیت اسلام کے علما ء کے لیے بھی تنبیہ ہے کہ وہ دنیا کی محبت میں نہ پڑیں، ہر وقت اور ہر حال میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں، اور کبھی بھی اللہ کے احکام لوگوں سے نہ چھپائیں۔ جیسے علما ء ذمہ دار ہیں ویسے ہی عوامی مشران اور بااثر شخصیات پر فرض ہے کہ اللہ کے احکام قائم کریں، حقوق ان کے حقداروں کو ادا کریں، ہر چیز کو اس کے مقام پر رکھیں۔ اگر وہ دین سے منحرف ہو جائیں تو پورا شرعی نظام اور امن تباہ ہو جائے گا۔قبیلہ احمس کی ایک خاتون زینب نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: خاتون نے کہا: ’’ہم کب تک اس نیک دین پر قائم رہیں گے جو اللہ نے ہمیں جاہلیت کے بعد عطا فرمایا؟‘‘ انہوں نے فرمایا:’’اس پر تمہارا قائم رہنا اس وقت تک ہوگا جب تک تمہارے حکمران اس دین پرقائم رہیں۔‘‘خاتون نے پوچھا: ’’حکمران کون ہیں؟‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’کیا تمہارے قبیلے کے سردار اور اشراف لوگ نہیں ہیں جن کا حکم لوگ مانتے ہیں؟‘‘ خاتون نے کہا: ‘‘جی ہاں ہیں۔‘‘ فرمایا:’’بس وہی لوگوں کے امام اور حکمران ہیں۔ اگر وہ دین پر ہوں گے تو لوگ بھی ہوں گے، اور اگر وہ دین چھوڑ دیں گے تو لوگ بھی چھوڑ دیں گے، اور ساری خرابی کا ذمہ ان پر ہوگا۔‘‘لہٰذا ہمارے علما ء اور معززین کو چاہیے کہ وہ اپنے شرعی نظام، عوام اور وطن کے مفاد میں مضبوط موقف اختیار کریں۔ اپنے تجزیوں، تحقیقات، خطابات، تحریروں اور سفارشات کے ذریعے عوام کی اچھی ذہن سازی کریں، معاشرے میں اتحاد و اتفاق کے قیام اور فتنوں و فساد کے روک تھام کے لیے سنجیدہ جدوجہد کریں، کیونکہ لوگ ان کی بات سنتے ہیں اور ان کے نظریات معاشرے کو متاثر کرتے ہیں، اور یہ دین کی سب سے بڑی خدمت ہے۔اسلامی امارت کی عدالتوں کے تمام قاضیوں اور ذمہ داروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بھاری ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ان کے شرعی حقوق دلوانے اور تنازعات کے حل میں پہلے سے زیادہ سنجیدہ رہیں۔ فیصلے میں طاقتور اور کمزور کے درمیان کوئی فرق نہ کریں، ہر ایک کے ساتھ عدل اور مساوی سلوک کریں، مجرم کی شخصیت کو نہیں بلکہ جرم کو دیکھیں، مظلوم کی حمایت کریں، ظالم کو روکیں اور لوگوں کے مقدمات کو بغیر کسی تاخیر کے حل کریں۔ہمارے مجاہدین کی قربانیوں اور جہاد کا سب سے بڑا مقصد شرعی نظام کا نفاذ اور معاشرے میں اسلامی احکام کا اجرا تھا، یہ عظیم مقصد عدالتوں کی کارکردگی اور بہتر خدمت سے وابستہ ہے۔ہمارے تاجر اور صنعتکار بھائیوں کو چاہیے کہ وہ وطن کی خوشحالی کے لیے مزید کوشش کریں تاکہ ہمارا ملک خودکفیل بنے اور دوسروں کا محتاج نہ رہے۔ اگر ہم آزادی اور خودمختاری کی حفاظت اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ چاہتے ہیں تو آج کے دور میں یہ سب وسائل اور معیشت سے وابستہ ہے، اور معیشت کی مضبوطی تجارت اور صنعت کے فروغ پر منحصر ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر اپنے گھر(وطن) کو تعمیر کرنے اور اسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں کردار ادا کریں۔
اسلامی امارت سے وابستہ اقتصادی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے تاجروں اور صنعتکاروں کی زیادہ سے زیادہ حمایت کریں، ان کے لیے بہتر مواقع پیدا کریں اور ان کے ترقی میں مدد کریں۔مہاجرین کے متعلق وزارت اور دیگر متعلقہ ادارے نیز تمام صوبائی گورنر حضرات کو چاہیے کہ وہ واپس آنے والے اپنے ہم وطن بھائیوں کی خدمت کریں، انہیں آباد کریں اور نقل و حمل میں حتی الوسع ان سے تعاون کریں۔
اسلامی امارت کے تمام سیکورٹی اور سول ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر پوری توجہ دیں، دوسروں کے کاموں میں مداخلت نہ کریں کیونکہ یہ بے ترتیبی، بے اعتمادی اور دل آزاری کا باعث بنتی ہے۔ عوام کی خدمت عبادت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی ہے، یہ ایک الٰہی امتحان ہے۔ اس میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ غفلت کوئی عذر نہیں۔ چاق و چوبند رہیں، عوام کے کاموں کو آسان بنائیں، مشکلات پیدا نہ کریں، آسانیاں پیدا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے بھی آسانی فرمائے۔ عوام کا وقت ضائع نہ کریں، ان کے لیے دروازے بند نہ کریں، وقتاً فوقتاً ان سے ملاقات کریں، ان کی شکایات سنیں تاکہ نہ کوئی کسی کا حق کھائے، نہ کسی کو نقصان پہنچے اور ہر ایک کو اس کا حق ملے۔نظام کو عوام کے سرپرست اور کفیل کی حیثیت حاصل ہے، اسے ایک باپ کی طرح عوام کی دیکھ بھال کرنی چاہیے، ان کے حقوق کی حفاظت کرنی چاہیے اور امانتوں کی نگرانی کرنی چاہیے۔روایت میں آتا ہے:ترجمہ: ابوشماخ الازدی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے چچازاد بھائی سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں روایت کی ہے کہ وہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ’’جو شخص مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنے، پھر مسکین، مظلوم یا حاجت مند کے لیے اپنا دروازہ بند کرے، توا للہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت کے دروازے اس وقت بند کر دے گا جب اسے ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔‘‘(خرجہ حمد)فلسطین کے غزہ اور دیگر علاقوں میں خواتین، بچوں اور مظلوم مسلمانوں پر صیہونی حملے اور مظالم جاری ہیں، یہ بہت بڑا انسانی المیہ اور ظلم ہے۔ اسلامی امارت ایک بار پھر فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتی ہے، ان پر ہونے والے تمام مظالم کی سخت مذمت کرتی ہے اور فوری روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلامی امارت اللہ تعالی انہوں نے عوام کی کے لیے

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی