جنوبی افریقہ میں قیامت خیز سیلاب، 49 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقہ کے مشرقی حصے میں تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک جا پہنچی، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مشرقی کیپ (Eastern Cape) صوبہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
صوبے کے وزیر اعلیٰ آسکر مابویانے نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ امدادی ادارے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔
سیلاب کے باعث منگل کے روز پیش آنے والا ایک اندوہناک واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، جب اسکول کے چھ طالب علم پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آگئے۔ بتایا گیا کہ ان کی بس ایک دریا کے قریب پھنس گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو طالب علم جاں بحق ہو گئے جبکہ چار کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق اب تک 58 تعلیمی ادارے اور 20 صحت کے مراکز بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، تقریباً 500 سے زائد متاثرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ لاکھوں افراد بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔