احمد آباد طیارہ حادثہ : 5 طلبا بھی ہلاک ہوئے، 40 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔
اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی کینٹین میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزوں پر کھانا اور گلاس ویسے کے ویسے رکھے ہیں، جیسے سب کچھ اچانک رک گیا ہو۔ طیارے کا ایک بڑا حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر
یاد رہے کہ احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار تمام 242 افراد، جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد شامل ہیں، ہلاک ہو گئے، طیارے میں مختلف ملکوں کے شہری موجود تھے، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احمد آباد اسٹوڈنٹ ایئرانڈیا بھارت حادثہ ہاسٹل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹوڈنٹ ایئرانڈیا بھارت ہاسٹل
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔