بھارت میں طیارہ حادثہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
حادثے میں تباہ ہونے والے بھارتی مسافر بردار طیارے کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہوا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ دلخراش سانحہ ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریفنے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں 2 پائلٹ کیپٹن سُمیت سبروال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کندر سوار تھے۔
سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھی بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہو کر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے طیارہ حادثے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔
طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جن میں 11 بچے بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نواز شریف نے طیارہ حادثے طیارے میں بھارت میں کا اظہار سوار تھے کیا ہے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد چیمہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکز پر منسلک کرنے سے متعلق پیش رفت اور پوری ویلیو چین کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، صرف ڈیجیٹلائزیشن نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کے لیے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خام مال کی تیاری و درآمد اور صارف کی خریداری تک ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے، نظام کو اس قدر مؤثر بنایا جائے پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جاسکے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو معاشی اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے لیے استعمال کیا جائے۔ ٹیکس بیس میں اضافے، غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے عام آدمی کے لیے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہو گا۔