دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں، پرائم منسٹر شہبازکاپلین کریش سانحہ پر میغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایئر انڈیا پلین کریش سانھہ میں انسانی جانوں کے بے پناہ زیاں پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک پر پوسٹ میں کہا ہے یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پرائم منسٹر شہباز نے لکھا متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں اور ہمدردیاں ، ہم دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کیش لیس اکانومی کیلیے صوبائی حکومتیں وفاق سے تعاون کریں، شہباز شریف
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔
کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت دینا ہے۔
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنانے کی ہدایت کی تاکہ اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جا سکیں۔