data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوول: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 28 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کئی اہم سنگ میل عبور کیے۔

کمنز نے یہ کارنامہ 13 ہزار 725 گیندوں میں مکمل کیا، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے ہیں، اس فہرست میں کیگیسو رباڈا پہلے، وقار یونس دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے اور ایلن ڈونلڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پیٹ کمنز نے یہ 300 وکٹیں اپنے 68 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیں اور یوں وہ 10ویں تیز ترین بولر بن گئے جنہوں نے یہ سنگِ میل میچوں کے اعتبار سے عبور کیا۔

پیٹ کمنز نے بطور کپتان بھی اپنی بولنگ مہارت کا لوہا منوایا ہے، وہ اب تک 34 ٹیسٹ میچز کی کپتانی میں 136 وکٹیں لے چکے ہیں، جس کے بعد وہ ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، اس فہرست میں پاکستان کے عظیم کپتان عمران خان 187 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے رجی بینو 138 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی پیٹ کمنز کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے۔ اب تک وہ 206 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 اس فہرست میں نیتھن لائن سرفہرست ہیں جب کہ روی چندرن ایشون، مچل اسٹارک، جسپریت بمراہ، کیگیسو رباڈا، اسٹورٹ براڈ اور رویندر جڈیجا بھی نمایاں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پیٹ کمنز کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف آسٹریلیا کی پوزیشن کو مستحکم کیا بلکہ انہیں دنیائے کرکٹ کے عظیم بولرز کی صف میں بھی شامل کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹ کمنز نے فہرست میں

پڑھیں:

ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔

تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • قدرت سے جڑے ہوئے ممالک میں نیپال نمبر ون، پاکستان  فہرست سے خارج
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • آئی بی اے سکھر: ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ایم ڈی کیٹ رزلٹ میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
  • ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں کراچی کے بچے بازی لے گئے