آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز لیجنڈز کی فہرست میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے 18.1 اوورز میں 28 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگِ میل 13 ہزار 725 گیندوں میں عبور کیا۔
تیز ترین 300 وکٹیں لینے والوں میں کیگیسو رباڈا پہلے، وقار یونس دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے اور ایلن ڈونلڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلوی کپتان 68 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دے کر 10 وی تیز ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں بطور کپتان 34 میچز میں 136 وکٹیں لے کر تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کپتان بھی ہیں۔ 48 میچز میں187 وکٹیں لے کر عمران خان پہلے نمبر پر جبکہ 28 میچز میں 138 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کے رجی بینو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب پیٹ کمنز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 206 وکٹیں لے کر دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر نیتھن لائن، تیسرے پر روی چندرن ایشون، چوتھے پر مچل اسٹارک، پانچویں پر جسپریت بمراہ، چھٹے پر کیگیسو رباڈا، ساتویں پر اسٹورٹ براڈ اور آٹھویں پر رویندر جڈیجا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکٹیں لے کر پیٹ کمنز میچز میں
پڑھیں:
کوئٹہ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس لازمی قرار، کارروائی ہوگی
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے لئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی مہم بھی شروع کر رہی ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں، تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔