سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔
محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں۔وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔
نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد یوسف
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین سینٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینٹ نے سردار سلیم حیدر خان کی بحیثیت گورنر پنجاب کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا صوبہ میں گورنر پنجاب نے کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔