بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن گوئی کردی۔

خاتون نجومی "آسٹو شرمستا" کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔

ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ آخر آپ اتنی درست پیشن گوئی کیسے کرلیتی ہیں۔ یہ حیران کن ہے۔

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی پیش گوئیاں ہمیشہ اتنی درست کیسے ہوتی ہیں؟ آپ کے پاس بہت ہی کوئی خاص طاقت ہے۔

خیال رہے کہ آج ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز احمد آباد سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گئی جس میں 242 افراد سوار تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔

ہلاک ہونے والوں میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی، ایک کینیڈی اور 169 بھارتی شہری تھے جن میں دو شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔

طیارہ ایک میڈیکل ہاسٹل پر گرا جہان مقیم طلبا میں 51 حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ 242 مسافر اور عملے میں سے بھی صرف ایک مسافر محفوظ رہا۔

تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد انجن پاور کھو دی ہو۔

علاوہ ازیں طیارہ حادثے کی ایک اور وجہ برڈ اسٹرائیک (پرندوں سے ٹکراؤ) بھی ہوسکتا ہے یا پھر اچانک ہوا کے دباؤ میں تبدیلی بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون نجومی پیشن گوئی حادثے کی

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد