طیارہ حادثہ، خاتون ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے کی ایک مسافر خاتون صرف 10 منٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے طیارے میں سوار نہ ہوسکی اور بچ گئیں۔
اس حادثے کے بعد خوش قسمت خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہونے کے بعد وہ کانپ گئی تھیں۔
بھومی چوہان نامی یہ خاتون جنھیں ایئر انڈیا کی فلائٹ AI-171 میں لندن جانات تھا تاہم دس منٹ تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ مس ہوگئی تھی اور اس وجہ سے وہ المناک حادثے میں محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ سے بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکیں اور محفوظ رہیں۔
خاتون نے کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثے کا سن کر شدید دکھ کی کیفیت میں ہیں اور یہ سب کچھ سوچ کر ہی میرا جسم کپکپا رہا ہے اور ذہن ماؤف ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
BERLIN:جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیا نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی۔
اسٹرٹگارٹ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔
جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔