محبت نے سرحدیں مٹا دیں اور سوشل میڈیا نے پھر دو دل ملادیے۔ امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے سوشل میڈیا پر بنے دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

امریکا کی 27 سالہ شہری کیرِنشا میڈیسن گریس نے پاکستان آ کر اپنے سوشل میڈیا دوست نعیم الحسن سے شادی کر لی۔ جنوبی کیرولائنا کی رہائشی کیرنشا گزشتہ 2 سال سے جھنگ کے 29 سالہ نعیم الحسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھی۔

آن لائن دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد کیرنشا نے پاکستان کا سفر کیا، جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور کنیز عائشہ نام رکھ لیا، بعدازاں گواہوں کی موجودگی میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

کنیز عائشہ نے نکاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحسن سے محبت کے باعث میں پاکستان آئی ہوں اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں امریکا میں شادی شدہ تھی اور میرے 3 بچے ہیں، تاہم نعیم سے تعلق قائم کرنے سے قبل میں نے اپنے سابق شوہر سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی آئیں تھیں تاکہ اپنے 19 سالہ سوشل میڈیا دوست سے شادی کرسکیں، تاہم شادی نہ ہو سکی اور انہیں واپس امریکا جانا پڑا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔

ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘

خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
  • نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • اداکارہ سارہ عمیر نے شادی کے نو سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی