بدین،پیرعالی شاہ اسٹیڈیم کے قریب گھر سے نوجوان کی نعش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین ( نمائندہ جسارت) پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ایک گھر سے نوجوان ربو ملاح کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی گردن میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ ورثا نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے نزدیک رہائش پذیر گل محمد ملاح کے گھر سے 22 سالہ نوجوان ربو ولد مصری ملاح کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر ماڈل تھانہ بدین کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی (174) مکمل کی اور لاش کو سول اسپتال بدین منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔نوجوان کے سسر گل محمد ملاح نے دعویٰ کیا کہ ربو ملاح نے رات دیر گئے اس کی اہلیہ کے دوپٹے کو اپنی گردن میں لپیٹ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ تاہم، متوفی کے والد مصری ملاح اور چچا گلزار نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ربو ملاح کو اس کے سسر گل محمد اور اہل خانہ نے قتل کیا ہے۔اس ضمن میں ماڈل تھانہ بدین کے سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور رپورٹ آج موصول ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے بعد ورثا کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔