ایران کیخلاف کارروائی کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے، صیہونی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے علاوہ لورستان اور کرمانشاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی۔ ٹیلی ویژن خطاب میں صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ "چند لمحے قبل، اسرائیل نے "آپریشن رائزنگ لائن" کا آغاز کیا ہے، جو ایک ہدفی فوجی کارروائی ہے" انہوں نے کہا یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اس خطرے کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر حملہ کر دیا، تہران سمیت دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں آج صبح کئی دھماکے سنے گئے، سوشل میڈیا پر شائع تصویروں کے مطابق تہران کے شمالی اور وسطی حصوں میں دھماکوں کے بعد دھواں بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے علاوہ لورستان اور کرمانشاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق تہران تہران کے گئی ہیں
پڑھیں:
صیہونی فوج کیطرف سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیل کے ممکنہ حملے کے ردعمل میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، لبنان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کے باوجود اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔