امریکا کا گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
نئی مستقل رہائش کی درخواست کیساتھ اب طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو مستقل رہائش کیلئے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ اب طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو مستقل رہائش کے لیے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مستقل رہائش
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔