Jang News:
2025-07-28@22:03:10 GMT

سبی میں ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

سبی میں ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ


فائل فوٹو 

بلوچستان کے شہر سبی میں سٹی پولیس تھانے کے قریب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور تھانے سے ملحقہ گلی سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق  دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دستی بم

پڑھیں:

پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

پشاور:

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرکے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس سے ان کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا اور علاقہ ایک بڑے خطرے سے محفوظ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا غیر معمولی دورہ، مداحوں میں بے چینی
  • ہٹیاں بالا میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، پولیس
  • پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام
  • بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ
  • امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی
  • نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملہ
  • مشی گن کے شاپنگ مارٹ میں چاقو کے وار سے 11 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
  • دلہن کو لینے تین دلہا تھانے میں پہنچ گئے، چونکا دینے والے انکشافات
  • حیدرآباد، ایک دلہن کو لینے تین دلہا تھانے میں پہنچ گئے، چونکا دینے والے انکشافات
  • سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت