نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور دفاعی دھچکا اُس وقت لگا جب برازیل نے بھارت سے اس کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات اچانک روک دیے۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برازیل نے مذاکرات معطل کرنے کے بعد یورپی میزائل سسٹم کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کی جانب سے فیصلہ میزائل کی کارکردگی اور تکنیکی خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بھارتی آکاش میزائل کی رینج 25 سے 30 کلومیٹر کے درمیان ہے، جبکہ یورپی میزائل سسٹم کی مار 45 کلومیٹر تک ہے، جو برازیل کی دفاعی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرتا ہے۔

یہ پیشرفت بھارت کے لیے نہ صرف معاشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے بلکہ دفاعی برآمدات کے شعبے میں اس کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت اپنی دفاعی مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی اس امید پر بھی پانی پھیر سکتا ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو سستے اور مؤثر دفاعی حل فراہم کر کے عالمی اسلحہ مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھا سکے۔ بھارت کی دفاعی صنعت کو درپیش تکنیکی چیلنجز اور بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترنے والے نظام اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹ عناصر کو نظام سے باہر کیا تو صرف ایک شعبے میں ریونیو 50 ارب ہوگیا، وزیراعظم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن

سٹی42: سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جامع آپریشن جاری،   صوئے آصل روڈ پر اس آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی سکیموں کو مسمار کردیا گیا۔

 اس کارروائی میں نگرانی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ وَن محمد نفیس نے کی۔  پوش ہاؤسنگ سکیم، اربن فارمز ہاؤسنگ سکیم، اور ہیون فارمز ہاؤسنگ سکیم شامل تھیں جن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

اس کے علاوہ الصفہ ہومز، گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم، حماد گارڈن اور ایگل ہومز میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، آریئن فلائی اوور کے قریب غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی بھی نشاندہی کر کے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اذان پارک، مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن، رائل سٹی اور رانا گارڈن میں بھی غیر قانونی زمین کی تقسیم پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ غیر قانونی سکیموں کے خلاف یہ ڈیمولیشن آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے تاکہ لاہور میں منصوبہ بندی اور زمین کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے اور شہریوں کو قانونی اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔ ان آپریشنز کا مقصد شہر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنا ہے۔
 
 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

متعلقہ مضامین

  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار