Islam Times:
2025-11-02@02:36:31 GMT

تہران سمیت مختلف شہروں پر اسرائیلی حملہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

تہران سمیت مختلف شہروں پر اسرائیلی حملہ

سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ نطنز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے، شہری سرکاری چینلز کی خبروں کے علاوہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے چند مقامات سمیت مختلف شہروں پر صیہونی ریاست نے حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسی طرح ایران کے دوسرے شہروں پر حملے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ نطنز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے، شہری سرکاری چینلز کی خبروں کے علاوہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ دوسری جانب نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، اس وقت ہم اہم موڑ پر ہیں، ایران جوابی حملے کی مکمل تیاری میں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سمیت مختلف کی خبروں

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، کرایہ کی نئی حد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لیے مقرر کی گئی، نئے کرایہ کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔

اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر، دیگر اسٹیشنز پر گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے حد 12 ہزار 193 روپے کی گئی۔

 فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

گریڈ 3 تا 6 کے لیے اسلام آباد میں 20 ہزار 313 روپے کرایہ مقرر، دیگر شہروں میں 17 ہزار 860 روپے کرایہ مقرر کی گئی۔

گریڈ 7 تا 10 کے لیے  اسلام آباد میں کرایہ 30 ہزار 346 روپے جبکہ دیگر شہروں میں کرایہ 27ہزار162 روپے مقرر ہوئی، گریڈ 14 تا 16 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 57 ہزار 507 روپے تک مقرر اور دیگر شہروں میں کرایہ پچاس ہزار 198 روپے مقرر کی گئی۔

گریڈ 17 تا 18 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 76 ہزار 122 روپے مقرر، دیگر شہروں میں کرایا 66ہزار411 روپے مقرر اسی طرح گریڈ 20 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ بڑھا کر 1 لاکھ 27 ہزار 95 روپے کر دیا گیا۔

انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع

دیگر شہروں میں کرایا 1 لاکھ 92 ہزار 296 روپے مقرر، گریڈ 22 افسران کے لیے اسلام آباد میں نیا کرایہ  حد 1 لاکھ 82 ہزار 121 روپے، دیگر شہروں میں کرایہ 1لاکھ 65 ہزار076 روپے مقرر کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ تمام نئی الاٹمنٹز پر لاگو ہوگا، الاٹی اگر ذاتی وسائل سے مکان کرایہ پر لے تو کرایہ مالک کے مطالبے تک بڑھایا جا سکے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • لیاقت آباد میں گلیوں کی تعمیر کا آغاز ، ٹائون چیئر مین کا مختلف علاقوں کا دورہ
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ، فضا انتہائی مضر صحت
  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بعض علاقوں میں اے کیو آئی 985 ریکارڈ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال