جو تنخواہ نہ لینا افورڈ کر سکتے ان کا لینا زیادتی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی انٹرویو میں کہا ہے کہ سپیکر ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی بے تحاشا تنخواہوں میں اضافے کا کوئی لمبا چوڑا اثر معیشت پر نہیں ہو گا لیکن یہ بات ریفلیکٹ کرتی ہے کہ ہماری حکمران اشرافیہ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ اندر کی فنانس کمیٹی کرتی ہے، اس فیصلے کی مزاحمت کی گئی لیکن پھر بھی یہ فیصلہ لیا گیا، یہ اضافہ بجٹ کا حصہ نہیں وزیراعظم تنخواہ نہیں لیتے وہ اپنے پلے سے کھاتے اور ملازمین کو بھی تنخواہ اپنے پاس سے دیتے ہیں جو تنخواہ نہ لینا افورڈ کر سکتے ہیں پھر بھی 21 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، یہ زیادتی ہے۔ ایران سے ہمارا مذہب کے علاوہ نسلی رشتہ بھی ہے۔ عالم اسلام کو کہیں تو متحد ہوکر اسرائیل کو جواب دینا چاہئے۔ میرا ایمان ہے کہ اسرائیل کے حملے کے جواب میں ہمیں کوئی قیامت تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا، یہیں پر بدلہ ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔