انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: “ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔۔
آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں (انسپیکٹرز) کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد حملے اور سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ یہ حالیہ حملہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ایک نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر ’اسرائیلی جارحیت‘ کی مذمت سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر ’اسرائیلی جارحیت‘ کی مذمت امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ ای اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار کھل کر اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے بتایا کہ انہیں گئے ہوئے پانچ برس بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی وہ ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔
اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔
خوشبو کے مطابق اگر وہ صرف ایک گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی گھریلو ذمے داریاں اور فرائض بھرپور طریقے سے نبھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ گھر پر موجود ہیں مگر کسی نے پلٹ کر ان کی خبر تک نہیں لی۔ پچھلے پانچ برسوں سے دونوں بیٹے ان کے ساتھ ہی ہیں، جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔
اداکارہ کے اس اعتراف سے پہلے بھی ان کے اور ارباز کے تعلقات میں کشیدگی اور فاصلے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اگرچہ خوشبو نے انٹرویو میں خراب تعلقات پر کھل کر گفتگو کی، لیکن طلاق کی براہِ راست تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ارباز کے والد اور پشتو فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پانچ برس سے بیٹے اور بہو سے ملاقات نہیں ہوسکی۔