اسلام آباد:

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر  بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم  نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ حملہ خطے کی نازک صورتحال کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی روکنے کے لیے مؤثر اور فوری اقدام کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کو خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ  میں حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔  عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کرتے ہوئے خلاف ورزی ایران پر کی شدید کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد:

وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصوب کو فون کیا، جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور  وہاں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی، بے دخلی اور غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فوری فراہمی، فوری جنگ بندی اور منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
  • پی ایس بی نے اسپورٹس  فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
  • پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
  • اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کارروائیاں
  • ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
  • اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے حملے روکنے کا اعلان
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ