اسرائیل کے چیف ربی (یہودی مذہبی رہنما) کالمن بیر اور ڈیوڈ یوسف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر فوجی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی قسم کے اجتماعات سے گریز کریں، چاہے وہ کھلی جگہ ہوں یا عمارتوں کے اندر۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان پیشواؤں اپیل میں درپردہ یہ پیغام بھی ہے کہ لوگ اس ہفتے کے اختتام (شبات) پر عبادت کے لیے عبادت گاہوں (سیناگاگ) نہ جائیں۔

ربائیوں نے کہا کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی تمام ہدایات پر ہر جگہ عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران-اسرائیل تصادم: تنازعات کو طاقت نہیں سفارت سے حل کیا جائے، روس

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد فوجی حکام نے تعلیمی سرگرمیاں، عوامی اجتماعات اور دفاتر پر پابندی لگا دی ہے، صرف ہنگامی اور ضروری سروسز کو اجازت دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں ہفتے 14 جون رات 8 بجے تک جاری رہیں گی۔

اسی دوران سخت گیر مذہبی جماعت ‘شاس’ کی مذہبی قیادت نے بھی عوام سے کہا ہے کہ وہ خدا سے یہ دعا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران چیف ربی سیناگاگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران چیف ربی

پڑھیں:

وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پر غیرقانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر اقتدار میں فیڈرل لاجز،سرکاری ہاسٹلز اور کمپلیکسزپرغیرقانونی قابض افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 509افسران سے سرکاری رہائش گاہیں واگزارکروا لی گئیں۔150سے زائد نادہندہ سرکاری افسران کو کرائے کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے،نادہندگان میں ایوان صدر،وزیراعظم آفس،سپریم کورٹ سمیت بڑے اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں،وزارت ہاوسنگ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ۔
وفاقی وزیرِہاوسنگ وتعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق اسٹیٹ آفس اور انٹیلیجنس بیورو کے اشتراک سے غیرقانونی قبضوں کیخلاف مشترکہ سروے کیا گیا،اب تک 509غیرقانونی الاٹمنٹس نشاندہی کرکے منسوخ کی گئیں،اوررہائش گاہیں ناجائزقابضین سے خالی کروائی جاچکیں،مستقبل میں فیڈرل لاجز اور سرکاری ہاسٹلز کو غیرقانونی قابضین سے محفوظ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی۔
سرکاری لاجز اور ہاسٹلز میں رہائش پذیر 150افسران کرائے کی مد میں 52لاکھ سے زائد رقم دبائے بیٹھے ہیں، اس میں سے گلشن جناح کمپلیکس کے 14 لاکھ،فیملی سوٹس کے 25 لاکھ 85 ہزار روپے شامل ہیں،فیڈرل لاج ون ٹو اور نیوبلاک کے رہائش کنندگان 8لاکھ 68 ہزار اور فاطمہ جناح ہاسٹل کے ساڑھے 3لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ۔وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ جو افسر کرایہ ادا نہیں کریگا ،اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش پانچ اگست کا احتجاج، اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش
  • واچ ڈاگ کی جانب سے پاکستان کی پیٹرولیم انڈسٹری کو جاری کیا جانے والا ’وائٹ پیپر‘کیا ہے؟ اور اس کا کتنا اثر ہوتا ہے؟
  • بھیک تو سبھی مانگتے ہیں، ہمیں مجرم کیوں ٹھہرے
  • اربعین زائرین پر حکومتی وار، نامنظور
  • زائرین کے بذریعہ سڑک ایران،عراق جانے پر پابندی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا
  • زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
  • فلسطین کو دنیا سے نقشے سے مٹانے کے آرزو مند اسرائیل کے دیگر عزائم کیا ہیں؟
  • اب حماس کا قصہ تمام کردو، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ