بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بیرسٹر سیف وفاق پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ جیسے اہم اور قومی نوعیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ناگزیر ہے، تاہم خیبرپختونخوا کی قیادت کو اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’جعلی حکومت کی بدنیتی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی وہ رہنما ہیں جن کے نظریے اور وژن کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا۔ بجٹ میں ان کی رائے اور وژن کو شامل کرنا آئینی، سیاسی اور اخلاقی طور پر ضروری ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کے اصل مینڈیٹ کی سزا دے رہی ہے اور چوری شدہ مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھ کر جمہوریت کا مذاق اڑا رہی ہے۔ ’یہ رویہ نہ صرف آئین کی روح کے منافی ہے بلکہ قومی یکجہتی کے بھی خلاف ہے۔‘
ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور دیگر قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنا عوامی مینڈیٹ کی توہین، عدلیہ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی اور سیاسی انتقام کی بدترین شکل ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت کو فوری طور پر اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ بجٹ میں عوام کے منتخب نمائندوں کی آواز شامل ہو اور صوبے کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف کو ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہے۔
اسلام پورہ: رشتہ سے انکار، بزرگ خاتون سمیت تین افراد زخمی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایم این اے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد بچھر کو نا اہل کر دیا گیا، چترال سے ہمارے ممبر اسمبلی عبداللطیف کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے نااہلی کے سوال پر نوٹس کیا اورکیس کی سماعت29 جولائی کو ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن اور انصاف کے عمل میں دہرا معیار ہے۔