اسرائیل کاایرانی شہر تبریز اور شیراز پر تازہ ترین حملے، ائیربیسز کو نشانہ بنایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تبریز(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے شروع ہوگئے،اسرائیل نے ایران کے شہر تبریز اور شیراز پر تازہ ترین حملے کر دئیے جن میں ائیر بیسز کو نشانہ بنایاگیاہے،ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں حملوں کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے،ایرانی میڈیا کا کہنا ہے اسرائیل نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں ایرانی شہر تبریز اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے تازہ حملے تبریز سمیت ملک شمالی علاقوں پر حملے کئے گئے جن میں تبریز میں ایئرپورٹ اورایئربیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔تازہ حملے میں تبریز ائرپورٹ اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا اور وہاں دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آرہے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب پریس ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیوز میں نطنز (اصفہان) میں اسرائیلی میزائل حملے کے مناظر اور دھماکوں کے بعد اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان مارے گئے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ ایران کی جوہری تنصیبات کا ذمہ دار ہے۔ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا نشانہ عام شہری علاقوں کو بنایا گیا جہاں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔تباہ شدہ رہائشی عمارتوں کی تصاویر سرکاری ٹی وی اور عینی شاہدین کی رپورٹوں میں بھی نشر کی گئی ہیں۔قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناؤنا جرم کیا تھا۔رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے تھے۔ اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دئیے بغیر نہیں رکیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نشانہ بنایا گیا کو نشانہ بنایا اور شیراز ہے ایرانی
پڑھیں:
صنعا: حوثیوں کا اسرائیل سے ڈیل کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
SANAA,:یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔
حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے جہازوں کو کسی بھی منزل پر جا رہے ہوں، نشانہ بنایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج عالمی برادری سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اس کشیدگی سے بچنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ غزہ میں جارحیت بند کرے اور محاصرہ ختم کرے۔
حوثی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف یمن اور فلسطین کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔