صدر زرداری نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کا احتساب کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ خطے کے امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر زرداری نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کا احتساب کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ خطے کے امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بین الاقوامی اقوام متحدہ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اربعین زائرین پر پابندی، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا شدید ردعمل

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ مذہبی عبادات پر پابندی عائد کرنا۔ علاوہ ازیں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اس فیصلہ پر فوری نظرثانی کرنی پڑی گی، اگر فوری طور پر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل پیش کرینگے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

ملت تشیع پاکستان کی دو نمائندہ شیعہ جماعتوں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے حکومت کی جانب سے اربعین کے موقع پر زیارات کیلئے ایران اور عراق زمینی راستے سے جانے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ مذہبی عبادات پر پابندی عائد کرنا۔ علاوہ ازیں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اس فیصلہ پر فوری نظرثانی کرنی پڑی گی، اگر فوری طور پر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل پیش کرینگے۔ شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سید راشد رضوی نے بھی حکومت کے فیصلہ کو شیعہ دشمنی سے تعبیر کیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • اربعین زائرین پر پابندی، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا شدید ردعمل
  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
  • اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • گورنر سندھ کی صدر مملکت کو 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد
  • صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین