WE News:
2025-10-04@22:48:59 GMT

سندھ میں صحت کا بجٹ کہاں کہاں لگے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

سندھ میں صحت کا بجٹ کہاں کہاں لگے گا؟

صوبہ سندھ کا صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، 146.9 ارب روپے صحت کے اداروں اور یونٹس کو گرانٹس کی مد میں دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ

بجٹ دستاویز کے مطابق صحت کے لیے 326.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے 19 ارب روپے مختص کیے ہیں، پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو کے لیے 16.

5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ

بجٹ 2025-26 میں لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں،  ایمبولینس سروس اورموبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دیبے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان سندھ بجٹ صحت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے

پڑھیں:

گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں گندم کے وافر سرکاری و نجی ذخائر کے باوجود گندم اور آٹے کی تھوک و خوردہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 22 ستمبر کو فی کلو گرام آٹے کی تھوک قیمت 94 روپے اور خوردہ قیمت 98 روپے مقرر کی گئی تھی، لیکن گزشتہ چند روز میں گندم کی فی کلو تھوک قیمت بڑھ کر 93 روپے کی سطح پر آنے سے ڈھائی نمبر اور فائن آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں سے اگر مقررہ 94 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا سپلائی ہو تو ریٹیلرز 98 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کر سکتے ہیں۔

فرید قریشی نے کہا کہ فی الوقت فلور ملیں زائد قیمتوں پر آٹا سپلائی کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے خوردہ سطح پر آٹے کی قیمتوں میں من مانے انداز میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کی ایکس ملز فی کلو گرام ڈھائی نمبر آٹا 104 روپے اور فائن آٹا حکومت کے مقررہ 100 روپے کی قیمت کے برخلاف 112 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پنشن اخراجات پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کنٹری بیوٹری اسکیم، نیا مالی ماڈل متعارف
  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  • رشب شیٹی کی ‘کانتارا چیپٹر 1’ نے پہلے ہی دن 60 کروڑ روپے کمالیے
  • لرننگ ڈرائیونگ لائسنس وین آج نشتر پارک پر موجود ہوگی
  • ایبسولیوٹلی ناٹ والے کہاں ہیں؟
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ