سندھ حکومت کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس سال سندھ کا کل بجٹ تقریباً 3.7 کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
اہم بجٹ تجاویز: ترقیاتی بجٹ:– کل ترقیاتی بجٹ 1,018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع
– وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس
– غیر ملکی امداد کے تحت 366 ارب روپے کی فراہمی متوقع
ترقیاتی منصوبے:– صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 520 ارب روپے مختص
– ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 55 ارب روپے کی تجویز
– کل 3,856 ترقیاتی اسکیمیں، جن میں سے 566 نئی ہیں
تعلیمی شعبہ:– تعلیمی ترقیاتی بجٹ 32 ارب سے بڑھا کر 38 ارب روپے کرنے کی تجویز
– پہلی بار 34 ہزار اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو براہ راست مالیاتی اختیارات
– ہر اسکول کو 3 سے 10 لاکھ روپے تک کی فنڈنگ
صحت کا شعبہ:– صحت کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ (18 ارب سے 21 ارب روپے)
5.دیگر اہم تجاویز:
– ایم این اےز اور ایم پی اےز کے ترقیاتی فنڈز کے لیے 45 ارب روپے
– ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لیے 7 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکیج
خصوصی اقدامات:– اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو براہ راست فنڈز دینے کا تاریخی فیصلہ
– تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بجٹ میں اضافہ
ذرائع کے مطابق، یہ بجٹ صوبے کی ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ حتمی اعداد و شمار کا اعلاج اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کی تقریر کے بعد ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ سندھ سندھ بجٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترقیاتی بجٹ ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر 14.51 ڈالر ریکارڈ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے ذخائر 14.51 ارب ڈالر کی سطح پر بند ہوئے۔
مالی سال 25-2024 کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال 30 جون 2024 کو 9.39 ارب ڈالر تھے۔
1/2 As per provisional data, #SBP’s foreign exchange reserves closed at US$ 14.51 billion as on 30 June 2025. During FY25, SBP’s Fx reserves has recorded an increase of US$ 5.12 billion to reach US$ 14.51 billion as on 30 June 2025 compared to US$ 9.39 billion as on 30 June 2024. pic.twitter.com/qrZaKQMAst
— SBP (@StateBank_Pak) July 2, 2025
مرکزی بینک کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ ملک کے جاری کھاتے (کرنٹ اکاؤنٹ) میں بہتری اور مالی سال کے دوران متوقع مالی وسائل کی وصولی کی کامیاب تکمیل کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیٹ بینک اعداد و شمار زرمبادلہ ذخائر کرنٹ اکاؤنٹ وی نیوز