اسرائیل کے حملوں کو روکنا ضروری ہے،ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
انقرہ: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روکنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت خطے کو تباہی کی طرف گھسیٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترک صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ واضح اشتعال انگیزی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون، اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل
فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی ’مضبوط ربط، محفوظ امن‘ کے عنوان سے ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس میں شریک ہونے والے اعلیٰ عسکری حکام کا خیر مقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے پُر عزم ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مقاصد میں بہتر اقدامات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا فروغ شامل ہے، ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا مقصد باہمی تعاون کی مضبوطی ہے۔