ایران پر حملہ، عراق کا اسرائیل پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بغداد: عراق نے اسرائیل پر ایران پر حملے کے لیے عراقی فضائی حدود کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
بغداد سے خبر ایجنسی نے عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت جمع کروا دی ہے۔
عراقی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ طرزِ عمل عراق کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراق نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے اور اس طرح کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رکنِ ضلع کونسل عمر کوٹ کیخلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا
—فائل فوٹوعمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔
پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔