ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ وزارت خارجہ کی ایران، عراق کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ وزارت خارجہ کی ایران، عراق کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے پاکستانی زائرین کو خطے کی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے والے اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے تاہم اس وقت ایران میں تقریبا 5,000 پاکستانی زائرین موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر زائرین کو ایران اور عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تہران میں ہمارا سفارت خانہ اور قونصل خانے ایران میں پاکستانی شہریوں کی مدد اور سہولت کاری کے لیے موجود ہیں۔
سینئر حکام نے بتایا کہ کوئی بھی پاکستانی شہری جو راہنمائی یا مدد چاہتا ہو ہمارے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ کرے، ہمارے متعلقہ سفارتی مشن حسب روایت ضروری مدد فراہم کریں گے اور وہ ان کی پاکستان واپسی کو بھی آسان بنائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربینک سے کیش نکالنے پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ ایف بی آر کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ بینک سے کیش نکالنے پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ ایف بی آر کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ خیبرپختونخوا کا 2119 ارب کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہیں پنشن بڑھادی گئیں انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعد گیاں،سی ڈی اے نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار اور دھڑوں میں تقسیمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی زائرین عراق کے سفر ایران میں موجود ہیں کی ہدایت
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔