لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الا قوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کرتی ہے اور ساری پاکستانی قوم اسرائیل کے خلاف دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

نواز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر  اور پاکستان کے تین مرتبہ منتخب سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کو ’وحشیانہ جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے   کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے اور پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں. یہ حملہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ ایک خودمختار ملک کی سالمیت پر کھلا وار ہے، وہ ان معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر دل گرفتہ ہیں جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس نازک وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی تنصیبات، جوہری مراکز اور فوجی قیادت کی رہائش گاہیں شامل تھیں،ان حملوں میں کم از کم چھ معروف سائنسدان اور متعدد اعلیٰ عسکری افسران شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
  • ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال
  • صدر زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت، اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ
  • ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
  • اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی بھی شہید