data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی آر کے مطابق 5 جون 2025 ء کا دن سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دن، اس ادارے کے تقریباً 35 سے زائد معزز افراد کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد اور شرمناک ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ان میں سابق چانسلر جاوید انوار، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین، بانی سر سید یونیورسٹی مرحوم زیڈ اے نظامی کے فرزند فرخ احمد نظامی اور کئی ممتاز پی ایچ ڈی اساتذہ، پروفیسرز اور سینئر عہدے داران شامل ہیں۔ ان معززین کی ایف آئی آر کا اندراج موجودہ خود ساختہ انتظامیہ کے ایما پر پرویز اقبال (CSO) کی جانب سے کروایا گیا۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے دہائیوں تک علم، تحقیق، کردار سازی اور خدمتِ خلق کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ ان پر اس طرح کی کارروائی ایک سوچی سمجھی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ جس کا مقصد ادارے کی خودمختاری، علمی آزادی اور اس کی عظمت کو پامال کرنا ہے۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پانچ سے زائد سینئر اساتذہ و اراکین کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے، جن میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر

پڑھیں:

مسیحوں کے قتل عام کا الزام،ٹرمپ کی نائیجیریا کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-21
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا‘ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کا قتل عام روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم نائیجیریا میں کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین