data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی، کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں، ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلیٰ کی طرح رسی سے نہ چلتے۔ اس سال شدید مہنگائی کے باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان آج بے روزگار ہیں، بجٹ نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے، اب ہم قوم اور کسانوں کے پاس جائیں گے، پارلیمنٹ پنجاب اسمبلی کے باہر فارم 45 کی اسمبلیاں لگائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ

پڑھیں:

اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی

 بابر شہزاد ترک :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے معاملے پر اوورسیز پاکستانی خواتین کو عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہو گی۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

 نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہو گا،اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت ہو گی،حکومتی اقدام اوورسیز پاکستانی خواتین کو قومی خدمات میں شامل کرنے کیلئے ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • راولپنڈی: کیسز ختم ہونے چاہئیں، جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں: علیمہ خان
  • اعلیٰ عدلیہ نئے دور میں داخل‘ بنیادی ستون تسلیم کیا جا رہا: جسٹس (ر) ارشاد
  • انصاف کی فراہمی کاعزم
  • موجودہ عدالتی طرزِ عمل جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط
  • عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط: 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے
  • عمران خان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا آئین شکنی ہے، حلیم عادل شیخ
  • عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے
  • آصف زرداری صدر نہ ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہ چلتا: گورنر پنجاب