ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سابق آسٹریلوی اوپنر متھیو ہیڈن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں پیٹ کمنز کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اپنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے اور جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔ ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کھیل کے تیسرے روز دفاعی حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث جنوبی افریقی ٹیم پہلی ٹیسٹ چیمپئین شپ جیتنے سے محض 70 رنز دور ہے جبکہ انکی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ اسمتھ کی صورت میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا
ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے روز کھیل پر اپنا قبضہ برقرار رکھا تاہم تیسرے روز ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز نے آسٹریلیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تیسرا روز: جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار
سابق آسٹریلوی کرکٹر متھیو ہیڈن نے دوران کمنڑی پیٹ کمنز کی دفاعی حکمت عملی پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ حریف کو پریشر میں لائے بغیر میچ نہیں جیت سکتے، انہیں باوما اور مارکرم پر دباؤ ڈالنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے
اس موقع پر جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی آسٹریلوی کپتان پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ مجھے انکی حکمت عملی نے حیران کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بلےبازوں پر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں شارٹ کور، شارٹ مڈ وکٹ کے علاوہ دیگر پلئیرز کو بھی قریب کرنا چاہیے تھا تاکہ وکٹیں مل سکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئین شپ حکمت عملی ا سٹریلوی شپ فائنل
پڑھیں:
عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی
پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔
قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔
تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست کے باجود پاکستان گروپ چیمپئن کی حیثیت سے راونڈ آف 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔