بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دورہ چھوڑ کر واپس بھارت کیوں آئے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نجی وجوہات کی بنا واپس بھارت آ گئے۔
کرک انفو کے مطابق گوتم گمبھیر خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے بدھ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیئے: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تیسرا روز: جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار
گوتم گمبھیر کی عدم موجودگی میں معاون کوچز ستانشو کوٹک اور ریان ٹین ڈوشیٹے اور بولنگ کوچ مورنی مورکل ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 20 جون سے شروع ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوتم گمبھیر
پڑھیں:
مثبت ضمیر کے ساتھ چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ڈاکٹر مختار
ڈاکٹر مختار(فائل فوٹو)۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ وہ ایک مثبت ضمیر کے ساتھ چیرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
توسیع شدہ مدت ختم ہونے کے آخری روز وائس چانسلرز، ریکٹرز اور انسٹیٹیوٹس کے سربراوں کے نام اپنے الوداعی مکتوب میں ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اگرچہ یقینی طور پر بہتری کی گنجائش موجود ہے اور آج بھی اس شعبے کو بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ایچ ای سی نے گزشتہ تین سالوں میں جو کام کیا وہ اہم تھا۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ میری مدت ملازمت ختم ہونے پر میں اعلیٰ تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے اور اپنے ساتھیوں کو ایک روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کہنے کے لیے اس موقع کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا تین سال قبل جب مجھے دوسری بار اس انتہائی اہم شعبے کی قیادت کرنے کی بھاری ذمہ داری سونپی گئی تو اعلیٰ تعلیم کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کمیونٹی اپنی صفوں میں تقسیم کا شکار تھی۔ اس کے بعد کے تین سال مختلف نہیں تھے اور اس شعبے کی تیزی سے توسیع کے درمیان مالیاتی جگہ، گورننس کی حدود اور معیار میں بہتری نے میرے کام کو اور بھی مشکل بنا دیا۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آپ کے تعاون اور اجتماعی عزم کے بغیر ان لہروں سے گزرنا ناممکن تھا۔ میں نے ہمیشہ آپ کو تمام معاملات پر ایچ ای سی کے ساتھ تعمیری مشغولیت و تعاون کے لیے تیار پایا، بشمول پالیسی اور گورننس کے مسائل، کچھ سخت انتخاب کرنے اور اس شعبے کو مستقبل کی ترقی اور بین الاقوامی مطابقت کے راستے پر ڈالنے کے لیے درکار طاقت یچ ای سی پر ڈالی۔ نقطہ نظر وسیع تر مشاورت، ٹیم ورک، میرٹ اور شفافیت پر مبنی تھا۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کی غیر مشروط حمایت اور کمیشن کے معزز اراکین کی رہنمائی کے ساتھ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں ایک مثبت ضمیر کے ساتھ یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اگرچہ یقینی طور پر بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
آج بھی اس شعبے کو بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ایچ ای سی نے گزشتہ تین سالوں میں جو کام کیا وہ اہم تھا آخر میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی اجتماعی بہتری کے لیے میرے دفتر کو مسلسل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ میں اپنے جانشین کو اس چارج سونپتا ہوں۔