کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وفاق سے شکوہ اور عوام سے وعدے کیے ہیں۔

نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ  گزشتہ روز پیش کیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے بجٹ کی ترجیحات، منصوبوں اور وفاقی حکومت سے تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 3.

45 کھرب روپے ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1018 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے وعدے پورے کیے تو یہ اعدادوشمار مزید بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ گذشتہ برس بھی وفاق کی جانب سے محاصل کی منتقلی کم کی گئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال 590 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی، جن کی تعداد 1460 ہوگی، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ تنخواہوں کے باب میں بھی بڑی پیشرفت سامنے آئی جہاں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات 1.1 کھرب روپے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق تعلیم کے بجٹ میں 18 فیصد، صحت میں 11 فیصد، مقامی حکومتوں میں 5 فیصد اور محکمہ توانائی میں 16.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ زراعت کا ترقیاتی بجٹ ساڑھے 22 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 59.6 ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔ مقامی حکومتوں کو 132 ارب اور آب پاشی کے لیے 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کراچی کے لیے 236 ارب روپے کا خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے 95 ارب کے جاری منصوبے شامل نہیں۔

سیلاب متاثرین کی بحالی پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے بڑے دعوے کیے، جن کے مطابق 5 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں، ساڑھے 8 لاکھ قریب تکمیل کے ہیں اور 13 لاکھ زیر تعمیر ہیں۔ اس منصوبے کو ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی ادارے دنیا کا سب سے کامیاب ماڈل قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیہات میں 600 ارب روپے کی لاگت سے پانی و نکاسی کا بڑا منصوبہ بھی جاری ہے، جو دیہاتی خود تعمیر کریں گے اور اس کی نگرانی غیرسرکاری ادارے کریں گے۔

ٹیکس پالیسی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے دعویٰ  کیا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، بلکہ کئی ٹیکس ختم کیے گئے ہیں جیسے کہ ریسٹورانٹس اور انٹرٹینمنٹ ٹیکس۔ موٹر سائیکل پر تھرڈ پارٹی انشورنس کا استثنا دیا گیا ہے، اسٹامپ ڈیوٹی کم اور متعدد فیسز آدھی کر دی گئی ہیں۔

زراعت کے شعبے میں چھوٹے کاشت کاروں کو مفت لیزر لیولر دینے، بڑے کسانوں کو 80 فیصد سبسڈی دینے اور کلسٹر فارمنگ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے نیٹ ورک کو دنیا کا سب سے بڑا قرار دیا گیا جب کہ معذور افراد کے لیے سہولیات بڑھانے، یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز اور نئی اسکول اسکیموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

کے-4 منصوبے، ڈی سالنیشن پلانٹس، سولر ٹیکس کی مخالفت اور سندھ کے منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کیے جانے پر وزیراعلیٰ نے کھل کر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاق کی اتحادی حکومت کا حصہ نہیں بلکہ صرف حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر سندھ کو باقی صوبوں کے برابر حصہ نہ ملا تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی عوام اور عالمی اداروں کے سامنے ہے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی وضاحت بھی کی اور آئندہ سال سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اعلان کیا۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح کے لیے واضح سمت میں کام کر رہی ہے اور یہ سب اس کا ثبوت ہے کہ عوام نے انہیں پچھلی بار سے زیادہ ووٹ دیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے ارب روپے کیا گیا گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد کے لیے ’مرکز برائے معذوری شمولیت‘ کا افتتاح کیا، جو 34 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور جدید تربیتی سہولیات سے مزین ہے۔

دورے کے دوران معذور افراد کے مطالبے پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی ہدایت دی اور خود ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر مختصر سفر بھی کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شمولیتی ترقی اور فلاحی اقدامات میں کسی طبقے کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکو سکھر اور کوٹڑی بیراج سید مراد علی شاہ سیلاب متاثرین وزیراعلیٰ سندھ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
  • امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ