تمام مسلمانوں کی ہمدردیاں حماس اور ایران کیساتھ ہیں، انوارالحق حقانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلمانوں کی
پڑھیں:
غزہ میں مزید 7 افراد غذائی قلت سے جاں بحق، مجموعی تعداد 154 ہو گئی
غزہ:فلسطین کے علاقے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت کے باعث مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق 2023ء میں اسرائیل-حماس جنگ کے آغاز سے اب تک 154 افراد قحط اور غذائی قلت کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں 89 بچے شامل ہیں۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرنے والے عالمی ماہرینِ غذائی تحفظ نے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط کا بدترین منظرنامہ اب عملی طور پر رونما ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کر رہا، تاہم اس بیان کو یورپی اتحادیوں، اقوام متحدہ اور غزہ میں سرگرم امدادی تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے۔