خاتون مسافر نے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
بنگلورو (نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک مسافر خاتون نے اپنے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی۔
نجی ٹی وی نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں کاویا نامی سافٹ ویئر انجینئر نے بس ڈرائیور اطہر حسین کو اپنے آفس کے قریب بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور نے اس کی بات نہ سنی۔جواب میں کاویا غصے میں آپا کھو بیٹھیں اور اپنی چپل اتار کر ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔
42 سالہ اطہر حسین نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ خاتون بغیرسٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جن کی خواہش میں پوری نہیں کرسکتا تھا کیونکہ یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا۔
ڈرائیور اطہر حسین کے مطابق بس نہ روکنے پر خاتون نے بدتمیزی کی اور غلط زبان کا استعمال کیا جس پر میں نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ بس میں سی سی ٹی وی انسٹال ہے، یہ سن کر خاتون مزید طیش میں آئیں اور چپل اتار کر مجھے پیٹنا شروع کردیا۔
بعدازاں پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا جس کے بعد تفتیش میں معلوم ہوا خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور وہ دوائیاں لے رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران پر حملہ کیوں کیا؟ اسرائیل کا سلامتی کونسل میں حیران کن بیان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسافر بس اور ٹرک میں تصادم؛ 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی
سٹی 42 : نوری آباد کے قریب M9 پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔
بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں بس کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس و ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچے، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
موٹروے پولیس نے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی۔ متاثرہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کیلئے نوری آباد پولیس کے حوالے کردی گئیں۔