تل ابیب (اوصاف نیوز)ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار کیا ہے۔ رات بھر میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر 5 مرحلوں میں سیکڑوں میزائل داغے۔ وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ہیڈکوارٹر بھی ملیامیٹ کر دیا۔

ایران کی جانب سے صرف پہلے دو مرحلوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو میزائل داغے گئے۔ حملوں سے تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ 50 منزلہ عمارت تباہ ہو گئی۔ کئی مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے ۔ ایرانی حملوں میں ایک خاتون ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے تل ابیب کے جنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا گیا، حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےعوام کے نام پیغام میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم بے گناہ لوگوں کی خون کا بدلہ ہے۔ صیہونی حکومت سزا سے بچ نہیں سکے گی ۔ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گے ۔ اسرائیل کو مفلوج کر کے دم لیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بولے جارحیت کا جواب دینا ہمارا جائز حق ہے ۔ پوری عسکری قوت دکھائیں گے۔

Tel Aviv right now.

pic.twitter.com/i2rp3HUzRP

— Jackson Hinkle ???????? (@jacksonhinklle) June 14, 2025


ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی نے ایران کے ہاتھوں خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کر دی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران پر حملوں کی شدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا۔ صیہونی طیاروں نے مہر آباد ایئر بیس پر بمباری کی۔ حمدان اور تبریز سمیت ایرانی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اصفہان کے رئیسی پاور پلانٹ میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اب تک 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ایران کا بھرپور جواب: اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد یہودی ہلاک،عمارتیں ڈھیر میں تبدیل

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کیا ہے

پڑھیں:

اسرائیل کیجانب سے غزہ میں حملوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ناکافی ہے، ڈیوڈ لیمی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کیلئے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے اسرائیل کے حملوں میں 10 گھنٹے کے وقفے کو ناکافی قرار دے دیا۔ لندن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ صرف اعلانِ غزہ میں شدید تکالیف کے شکار افراد کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا، امداد تک رسائی آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں فوری تیز کی جانی چاہیئے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایک جنگ بندی کی ضرورت ہے، جو جنگ کو ختم کرے، قیدیوں کی رہائی ہو اور زمینی راستے سے امداد بغیر رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • قلعہ گجر سنگھ: رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی, قیمتی سامان جل کر خاکستر
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • پاکستان سے فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا، بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
  • غزہ میں بھوک نے مزید 14 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فسلطینی شہید
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ میں حملوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ناکافی ہے، ڈیوڈ لیمی
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • جنوبی غزہ میں ٹیکنالوجی کور کے افسر سمیت 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے