Islam Times:
2025-07-30@13:29:37 GMT

سید عباس عراقچی کا نو منتخب عسکری کمان کے نام اہم پیغام

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

سید عباس عراقچی کا نو منتخب عسکری کمان کے نام اہم پیغام

ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کے نام اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دینے والے مسلح افواج کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، سینٹرل خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، کمانڈر ایرانی ایرواسپیس فورس اور آرمی چیف کو اس تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اپنے اس پیغام میں سید عباس عراقچی نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دینے والے مسلح افواج کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسلح افواج کے نو منتخب چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نو منتخب کمانڈر انچیف، سینٹرل خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے نو منتخب کمانڈر اور نو منتخب آرمی چیف کو اس تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے:

میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی،
چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج

میجر جنرل پاکپور،
کمانڈر انچیف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

میجر جنرل شادمانی،
کمانڈر سینٹرل خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

میجر جنرل حاتمی،
آرمی چیف

بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی،
کمانڈر ایرواسپیس فورس، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

عظیم ایرانی قوم نے حالیہ ایام میں ایسے سپہ سالاروں کو کھویا ہے کہ جنہوں نے اپنی پوری بابرکت زندگی، اس سرزمین کی عزت و سلامتی کی راہ میں وقف کر دی اور وطن و انقلاب اسلامی کے ارمانوں کے دفاع کی راہ پر چلتے ہوئے وہ بالآخر شہادت کی عظیم نعمت سے فیضیاب ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل حسین سلامی، لیفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری، لیفٹیننٹ جنرل غلام علی رشید اور لیفٹیننٹ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے نام و یادیں ایرانی تاریخ میں اعلی ہیرو کے طور پر باقی رہیں گی۔

وہ اپنی تزویراتی نگاہ، بے مثال جرأت اور انتھک جدوجہد کے ذریعے، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظریئے کو تشکیل دینے اور اسے مستحکم کرنے میں اہم کردار کے حامل تھے۔

ان شہید جرنیلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و سلامتی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنا پاکیزہ خون بہا کر ایرانی تاریخ کے اوراق میں اپنا نام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر کر دیا؛ میں سپریم کمانڈر انچیف کی جانب سے آپ حضرات کی قابل قدر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور صیہونی دشمن کے شر و جارحیت کے مقابلے میں وطن کے دفاع پر مبنی آپ کے عزت مندانہ مشن کے لئے توفیق کے حصول کی خاطر اللہ قادر و متعال کے حضور دعا گو ہوں!

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وزارت خارجہ میں آپ کے بھائی و بہنیں؛ حسب سابق، غیر ملکی جارحیت کے خلاف دفاع کے لئے ملکی مسلح افواج کو مکمل تعاون اور تزویراتی ہم آہنگی فراہم کرنے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور معزز ایرانی قوم کی استقامت کے ذریعے، اپنے وطن کے دفاع پر مبنی ایرانیوں کی شاندار تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گا، ان شاء اللہ!

سید عباس عراقچی
وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران
14، جون، 2025

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی لیفٹیننٹ جنرل مسلح افواج کے کمانڈر انچیف وطن کے دفاع پیش کرتے پیش کر

پڑھیں:

آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات

آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے،   آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا۔

ایم پی اکھلیش یادو نے طنزیہ سوال  کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے۔

 آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا، آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے زمین بوس کیے۔

بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور کے نقصانات پر سوالات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • شکست کے بعد بھارت اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، جنرل عاصم منیر
  • شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، جنرل عاصم منیر
  • آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات
  • علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
  • بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے، لیاقت بلوچ
  • نیتن یاہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا بھر میں زندہ کر دیا ہے، اسرائیلی جنرل
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
  • کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست